22 ستمبر 2015 - 12:25
عراقی جنگی طیاروں کے حملے میں ۱۷ تکفیری دھشتگرد ہلاک

عراق کےصوبےالانبارمیں عراقی فوج کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں داعش تکفیری دہشت گرد گروہ کے سترہ افراد ہلاک ہوگئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی الفرات نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ دہشت گرد عراقی فوج کے حملے میں صوبہ الانبار کے الخالدیہ جزیرے میں ہلاک ہوئے-

ایک سیکورٹی ذریعے کے مطابق فوج کے لڑاکا طیاروں نے جزیرۂ الخالدیہ میں داعش دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کونشانہ بنایا-
 اس کاروائی میں دس تکفیری دہشت گرد زخمی بھی ہوئے-

 دوسری جانب عراقی فیڈرل پولیس کے اہلکاروں نے الخالدیہ جزیرے کے پولیس مرکز پر داعش دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا- پولیس اہلکاروں نے اسی طرح دہشت گردوں کے تین میزائل لانچراورمتعدد مارٹرگولوں کو بھی تباہ کردیا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲